Sunday 11 December 2016

عید میلاد النبی کا اصل درس

1 comments

محمد حسین هیکل پچھلی صدی کے بهت مایه ناز مورخ تھے مصر میں اهم عهدوں په فائز رهے تاریخ په عبور حاصل تھا پهلی کتاب سیرت النبی په "حیات محمد" تھی آج یه کتاب کئی بار ختم هونے کے بعد کچھ سوالون کے جواب آنکھوں کے سامنے خود بخود آ گئے 
لهجه کسے کهتے هیں....?
ابولہب و عقبہ بن ابی معیط ہم دیوار تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے.. ابو لہب کی تو جیسے روزی ہی اسی سے وابستہ تھی.. صبح ہوتے ہی گھر کا سارا گند دیوار پہ چڑھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحن میں ڈال آتا..
اور روز صبح رسول المبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مُسکرا کے ، دروازے کی اوڑھ سے نکل کر صرف اتنا کہتے.. " چچا ! اے بنو عبد المناف ! تم ہی کہو , یہ کیسی ہمسائیگی ہے ___ ؟؟
جانتے ہو برداشت کسے کہتے ہیں ___ ؟؟؟
محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدے میں ہیں.. عقبہ بن ابی محیط آتا ہے , چادر اُتار کے گردن کے گرد ڈال کے اس زور سے کستا ہے کہ سجدے میں تڑپ اُٹھے.. ابوبکر (رضی اللہ عنہ) دوڑ کے آتے ہیں , دھکا دے کے الگ کرتے ہیں..
عقبہ پلٹا ___ حضرت صدیق اکبر (رضی اللہ عنہ) کی داڑھی اور سر کو اس زور سے گھسیٹا کہ داڑھی کے اکثر بال نچ گئے اور اس نے ان کا سر پھوڑ دیا.. جواباً منہ سے اتنا کہا.. "اتقتلون رجلا ان یقول ربی اللہ.. کیا تم اک ایسے شخص کو مار ڈالنا چاہتے ہو جو یہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے ___؟؟
جانتے ہو ظرف کسے کہتے ہیں ___ ؟؟؟
خطبہ حجت الودع ___ اونٹنی پہ کھڑے ہو کے کہنے لگے.. " دور جاھلیت کے تمام جھگڑے آج ملیا میٹ کرتا ہوں.. پہلا خون جو آج باطل کیا جاتا ہے وہ ربیعہ بن حارث ، عبدالمطلب کے بیٹے کا ہے..!!"
(ربیعہ بن حارثہ چیچرا بھائی تھا جس کے بیٹے عمر کو بنو ہذیل نے قتل کر دیا تھا)
جانتے ہو بے بسی کسے کہتے ہیں ___ ؟؟؟
طائف کی گلی ہے.. محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بدن دُریدہ کہ جنکے لہو میں تر بتر نم آلود سراسیمہ دیدے ہیں , ٹکٹکی باندھ آسماں کو تکے جاتے ہیں.. داڑھی باراں می‍ں ڈوب کے ڈوبی چلی جاتی ہے.. پہلو میں زید بن حارثہ کھڑے ہیں..
جانتے ہو وہ کیا کہ رہے تھے ___ ؟؟؟
"اپنی کمزوری , بے سرو سامانی اور لوگوں کی نگاہوں میں اپنی بے قدری کی فریاد تجھی سے کرتا ہوں اے رحم کرنے والے ! تو ہی در ماندہ عاجزوں کا مالک ہے اور میرا مالک بھی تو ہی ہے.. یہ تونے مجھے کن لوگوں میں آکر ڈال دیا..؟؟ بےگانہ , تُرش رُو یا اس دشمن کے جسے میرے معاملے پر قابو ہے..؟
اگر تو مجھ سے ناراض نہیں تو مجھے کسی مصیبت کی پرواہ نہیں کیونکہ تیری حفاظت و عافیت میرے لئے بہت وسیع ہے.. تیری ذات کے نور کی پناہ میں آتا ہوں جن سے تمام اندھیرے اجالے بن جا تے ہیں , دنیا وآخرت کے تمام کام سنور جاتے ہیں.. تیری ناراضی یا غصہ مجھ پر نہ ہو.. مجھے تیری ہی رضا مندی اور خوشنودی درکار ہے.. نیکی کرنے اور بدی سے محفوظ رہنے کی طاقت تیری ہی طرف سے ملتی ہے ___!!"
ہے