کامی کازی: ایران کی ممکنہ اسرائیل مخالف حکمتِ عملی
کامی کازی: ایران کی ممکنہ اسرائیل مخالف حکمتِ عملی
تحریر: ابو بکر صدیق
تاریخ : 15 جون 2025
دورِ جدید کی جنگوں میں جہاں ٹیکنالوجی، سائبر حملے، اور میزائل سسٹم کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، وہیں بعض قومیں اب بھی غیر روایتی، نظریاتی اور جذباتی جنگی حکمتِ عملیوں پر یقین رکھتی ہیں۔ انہی میں سے ایک "کامی کازی" ہے، جو جاپان نے دوسری جنگ عظیم میں استعمال کیا۔ ایران، جو پہلے ہی نظریاتی اور مزاحمتی تحریکوں کا سرخیل ہے، کامی کازی حربے کو اسرائیل کے خلاف جدید طرز پر بروئے کار لا کر ایک ایسا جنگی ماڈل پیش کر سکتا ہے جو عسکری، نفسیاتی اور اسٹریٹجک سطح پر اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے۔
کامی کازی ایک جاپانی اصطلاح ہے، جس کے معنی ہیں "الٰہی ہوا"۔ 1944 میں جب جاپان کو امریکی بحریہ کے ہاتھوں زبردست مزاحمت کا سامنا ہوا تو انہوں نے ہزاروں پائلٹس کو ایسے ہوائی جہاز دیے جنہیں بموں سے لیس کیا گیا، اور ان جہازوں کو دشمن کے بحری جہازوں سے ٹکرا دیا گیا۔ یہ حملے نہ صرف تباہ کن تھے بلکہ انہوں نے امریکی فوج کے حوصلے بھی پست کیے۔
ان حملوں کی یہ خصوصیات ہوتی تھیں کہ
حملہ آور کو واپسی کی امید نہیں ہوتی۔
کم وسائل میں زیادہ تباہی پھیلانا۔
دشمن کی دفاعی لائنز کو ناکام بنانا۔
نفسیاتی جنگ کا کلیدی عنصر۔
ایران ایک نظریاتی ریاست ہے۔ اس کے دستور میں "مستضعفین کی حمایت" اور "استکبار کے خلاف جدوجہد" کو بنیادی اصول قرار دیا گیا ہے۔ ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب (IRGC) اور اس کے ذیلی عسکری و انقلابی ونگز، جیسے کہ بسیج فورس، القدس فورس اور حزب اللہ لبنان، کامی کازی طرزِ عمل کے لیے موزوں ترین ادارے سمجھے جا سکتے ہیں۔
ایران کی عسکری قابلیت کا اندازہ لگایا جائے تو اس مقصد کے لیے اس کے پاس ڈرون ٹیکنالوجی میں شہید-129، مہاجر-6، شہید-136 بحری قوت میں تیز رفتار خودکش کشتیاں، بارودی کشتیوں کے اسکواڈ جبکہ زمینی فورسز میں بسیج، جو رضا کارانہ شہادت پر یقین رکھتی ہے سب سے اہم ہیں۔
ایران کی کامی کازی حکمت عملی کی ممکنہ اقسام جو ہو سکتی ہیں وہ دیکھا جائے تو سب سے پہلے ایران نے پچھلے چند برسوں میں کامیابی کے ساتھ کئی قسم کے ڈرونز تیار کیے ہیں۔ ان میں سب سے اہم "شہید-136" ہے، جو کامی کازی انداز میں دشمن کے ٹھکانوں سے ٹکرا جاتا ہے۔ اگر ایران اسرائیل پر ہزاروں کی تعداد میں ڈرونز بھیجے تو اسرائیل کی آئرن ڈوم جیسی دفاعی شیلڈ کمزور ہو سکتی ہے۔حساس تنصیبات (نیوکلیئر پلانٹس، رافا ایئر بیس، فوجی مراکز) تباہ ہو سکتے ہیں۔ اسرائیلی شہری علاقوں میں خوف و ہراس پھیل سکتا ہے۔
دوسرے نمبر پہ ایران کی انقلابی گارڈز کی بحریہ نے خلیج فارس میں امریکی بیڑوں کو چیلنج کرنے کی مہارت دکھائی ہے۔ اگر ایران اسرائیل کے ساحلی علاقوں جیسے حیفہ اور اشدود میں خودکش کشتیاں پہنچا دے تو اسرائیل کی بندرگاہی تجارت تباہ ہو سکتی ہے۔ اسرائیلی نیوی کو دفاع میں شدید مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ بحیرہ احمر اور مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔
تیسرے نمبر پہ ایران کے مذہبی بیانیے میں شہادت ایک اعلیٰ درجہ ہے۔ اگر ایران مخصوص دستوں کو تربیت دے کر کامی کازی طرز کے حملوں کے لیے تیار کرے اس سے اسرائیل کی سرحدی چوکیوں، خفیہ اداروں، اور زمینی تنصیبات کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔
ایران فلسطینی مزاحمتی گروہوں کو کامی کازی حملوں کے لیے ٹیکنیکل سپورٹ دے سکتا ہے۔یروشلم اور مغربی کنارے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔
یہ طریقہ اسرائیل کو نفسیاتی طور پہ مفلوج کر کے رکھ دے گا۔ کیونکہ کامی کازی حملے صرف عسکری نقصان نہیں پہنچاتے، بلکہ دشمن کی نفسیات پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ اسرائیل ایک چھوٹی اور حساس ریاست ہے جہاں شہری تحفظ کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ روز مرہ زندگی معطل ہو سکتی ہے۔ اسرائیلی عوام میں خوف و بے یقینی پھیل سکتی ہے۔ اسرائیلی حکومت پر داخلی دباؤ بڑھے گا۔ فوج پر شدید تناؤ کا اثر پڑے گا۔
یہاں سب سے بڑا مسئلہ عالمی ردعمل کا ہے کیونکہ کامی کازی حملوں کو دنیا خودکش دہشتگردی کے مترادف سمجھ سکتی ہے۔ ایران کو بین الاقوامی دباؤ، سفارتی تنہائی اور نئی پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ جو کہ پہلے سے ہی ہے۔
علاقائی سطح پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اور دیگر عرب ریاستیں ایران کی اس پالیسی کو اسرائیل دشمنی کے بجائے خطے میں کشیدگی بڑھانے کا ذریعہ سمجھ سکتی ہیں۔
ایران کے حلیف گروہ جیسے حزب اللہ اور حوثی اس عمل میں شامل ہو سکتے ہیں، جس سے خطہ جنگ کا میدان بن سکتا ہے۔
ایران پر پہلے ہی مغربی پابندیاں موجود ہیں۔ ایسے حملوں کے بعد چین، روس جیسی اتحادی طاقتیں بھی فاصلہ اختیار کر سکتی ہیں۔ لیکن روس اور یوکرین کے تنازع کا فایدہ ایران کو ہو گا۔
کامی کازی حملہ محض ایک عسکری عمل نہیں بلکہ ایک مکمل نظریہ، فلسفہ اور جذباتی دباؤ ہے۔ ایران، جو اپنی نظریاتی ساخت اور غیر روایتی جنگی حکمت عملی کے لیے جانا جاتا ہے، اس طرزِ عمل کو اسرائیل جیسے دشمن کے خلاف مؤثر طور پر استعمال کر سکتا ہے۔
جہاں ایک طرف یہ حکمت عملی ایران کو ایک مضبوط جنگی پوزیشن پر لا سکتی ہے، وہیں اخلاقی، سفارتی، اور معاشی سطح پر یہ ایک خطرناک راستہ بھی ہو سکتا ہے۔ کامی کازی حربہ، اگر محدود پیمانے پر، تکنیکی انداز سے، اور بین الاقوامی میڈیا مینجمنٹ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اسرائیل کو بڑا نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اس ضمن میں جو کام سب سے اہم کرنے کے ہیں وہ یہ ہیں۔
1. ایران کامی کازی حملوں میں انسانی جان کی قربانی سے کو ترجیح دے کیونکہ اسے ڈی ٹیکٹ کرنا قریبا ناممکن ہے اسرائیل کو اس کاتجربہ بھی نہیں ہے۔
2. علاقائی حمایت کو مضبوط کرے تاکہ اسے تنہا نہ سمجھا جائے۔
3. سائبر کامی کازی کو نئے میدان کے طور پر استعمال کرے۔
4. پروپیگنڈا وار کے ذریعے حملوں کو "مزاحمت" قرار دے کر عالمی رائے عامہ ہموار کرے۔
5. اگر جنگ ناگزیر ہو، تو کامی کازی حکمت عملی ایران کو ایک فیصلہ کن برتری دے سکتی ہے — بشرطیکہ اسے درست انداز سے اور حکمت کے ساتھ استعمال کیا جائے۔


0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home